پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے کاروباری دن پیر کو زبردست تیزی دیکھی گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 2436 پوائنٹس بڑھ کر 1.49 فیصد اضافہ کے ساتھ 166,242 پوائنٹس پر بند ہوا جو گزشتہ سیشن کے مقابلے میں 163,806 پوائنٹس تھا۔
کاروبار کے آغاز میں مارکیٹ میں کچھ اتار چڑھاؤ رہا لیکن دوپہر تک خریداروں نے مارکیٹ پر قابو پا لیا اور تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا۔
آج کاروباری روز کے دوران کل 702,451,206 شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی جو گزشتہ دن کے 1,978,654,033 شیئرز کے مقابلے میں کم تھی جبکہ کل شیئرز کی مالیت 36.327 ارب روپے رہی، جو گزشتہ دن کے 36.992 ارب روپے سے تھوڑی کم تھی۔
مارکیٹ میں485 کمپنیوں کے شیئرز مارکیٹ میں ٹریڈ ہوئے جن میں سے 289 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 156 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں کم ہوئیں اور 40 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
خصوصی طور پر گاڑی سازی، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، کھاد، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کے حصص میں خریداری دیکھی گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








