ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر چندی گڑھ کی ایک فارما کمپنی نے اپنے ملازمین کو 51 نئی گاڑیاں تحفے میں دے کر سب کو حیران کر دیا ہے جہاں دیگر کمپنیاں اپنے ملازمین کو سوٹ کیس، الیکٹرانکس یا چھوٹے تحائف دیتی ہیں وہاں MITS گروپ نے ایک بڑا قدم اٹھایا۔
کمپنی کے بانی اور چیئرمین ایم کے بھاٹیا نے اپنی محنتی ٹیم کو نئی اسکورپیو گاڑیوں کی چابیاں دے کر ان کی محنت کا اعتراف کیا۔ یہ کمپنی ہریانہ کے پنچکولا ضلع میں واقع ہے جس نے 2002 میں مالی نقصان کے بعد 2015 میں دوبارہ کامیابی حاصل کی۔
चंडीगढ़ की एक फार्मास्युटिकल कंपनी के मालिक ने अपने 51 कर्मचारियों को कार गिफ्ट की है.
MITS नाम की इस फार्मास्युटिकल कंपनी टॉप अधिकारियों को SUV और अन्य कर्मचारियों को कार दी.
पिछले साल भी दीवाली में कर्मचारियों को कार गिफ्ट करने का दावा किया
pic.twitter.com/WxN7zNFuWp— Srishti vishwakarma (@Srishtivishwak4) October 19, 2025
یہ تحفہ اس شکرگزاری کا اظہار ہے کہ کمپنی نے اپنے مشکل وقت میں اپنے ملازمین کا ساتھ پایا۔ آج یہ کمپنی ترقی کی راہوں پر گامزن ہے اور مستقبل میں بیرون ملک بھی کاروبار بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس موقع پر دیا گیا یہ تحفہ ملازمین کے لیے ایک یادگار اور حوصلہ افزا لمحہ ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








