وزیرِاعظم شہباز شریف اعلیٰ عسکری قیادت کے ہمراہ اگلے ہفتے تین روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعظم شہباز شریف، فائل فوٹو

وزیرِاعظم شہباز شریف اگلے ہفتے تین روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے، ان کے ہمراہ سول اور عسکری قیادت بھی ہوگی۔ اس دورے کے دوران وزیرِاعظم سعودی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف سیاسی و عسکری رہنماؤں اور وفاقی وزراء پر مشتمل ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے تین روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے۔

دورے کے دوران وزیرِاعظم سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو” سے بھی خطاب کریں گے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے گزشتہ ماہ 17 ستمبر کو سعودی عرب کا ایک غیر سرکاری دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ریاض میں ایک ’’دوطرفہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدے‘‘ پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ، دونوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

یہ معاہدہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب حالیہ عرب سربراہی اجلاس میں قطر کے خلاف اسرائیلی اقدامات کے تناظر میں اجتماعی سلامتی کے رجحان کا اظہار کیا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ معاہدہ موجودہ عالمی حالات سے جڑا ہوا ہے اور دونوں ممالک کے دفاعی خدشات کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید یہ کہ اس معاہدے کو پاکستان اور بھارت کے کشیدہ تعلقات اور ایران و اسرائیل کے تنازعے کے تناظر میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔

Related Posts