’شعلے‘ سے ’امر اکبر انتھونی‘ تک، اسرانی کی 5 لازوال فلمیں جو آج بھی دلوں پر راج کرتی ہیں

تازہ ترین

تازہ ترین

اسرانی، فائل فوٹو

سینئر بالی ووڈ اداکار گوردھن اسرانی، جو عام طور پر اسرانی کے نام سے مشہور تھے، طویل علالت کے بعد 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، ان کے بھتیجے اشوک اسرانی نے پیر کے روز ان کی موت کی تصدیق کی۔

اسرانی ہندی سینما کے لیجنڈ تھے۔ انہوں نے ماضی کی کئی یادگار فلموں میں کردار ادا کیے، ذیل میں ہم ان کی پانچ مشہور فلموں کا مختصر تعارف پیش کرتے ہیں، جو آج بھی دیکھنے کے لائق ہیں۔:

  1. شعلے (1975)

Sholay to premiere at Italy’s Il Cinema Ritrovato Festival

اسرانی کا برطانوی دور کے جیلر کا مزاحیہ کردار بھارتی فلمی تاریخ کے سب سے یادگار مزاحیہ کرداروں میں شمار ہوتا ہے۔

آج کی تازہ خبر (1973)

The Matinee Show! в X: „#cinemaof70s Aaj Ki Taaza Khabar (1973). A situational comedy, featuring Kiran Kumar, Radha Saluja and Asrani. The movie was adapted from a Gujarati play titled Chakdol (The

ستر کی دہائی کا ایک بہترین کامیڈی کلاسک، جس میں کرن کمار، رادھا سلوجہ اور اسرانی نے کام کیا۔
یہ ایک گجراتی ڈرامے “چکڈول” سے ماخوذ فلم تھی۔
اس فلم میں اسرانی کا مرکزی کردار، ان کی چالاکی، الجھنیں اور مزاحیہ مکالمے اسے ناقابلِ فراموش بناتے ہیں۔

ابھی مان (1973)

Abhimaan (1973) Full Movie HD | Amitabh Bachchan & Jaya Bachchan | Classic Bollywood Musical Romance

امیتابھ بچن اور جیا بچن کے ساتھ ایک کلاسک رومانی موسیقی پر مبنی فلم۔
اس فلم میں اسرانی نے سنجیدہ اداکاری کر کے اپنے فنی دائرے کی گہرائی ثابت کی۔

چپکے چپکے (1975)

Chupke Chupke (1975) | Dharmendra, Amitabh Bachchan, Sharmila, Jaya | Official Trailer

ہریشکیش مکھرجی کی یہ کلاسک فلم میں دھرمندر، امیتابھ، شرمیلا ٹیگور اور جیا بچن کے ساتھ اسرانی کی برجستہ اداکاری نے ناظرین کو خوب محظوظ کیا۔

امر اکبر انتھونی (1977)

42 Facts about 'Amar Akbar Anthony' 42 : Bollywood News - Bollywood Hungama

اس شہرہ آفاق فلم میں اسرانی نے اپنے مخصوص مزاحیہ انداز سے کہانی میں ہلکا پھلکا توازن پیدا کیا۔

بھارتی سنیما خاص طور پر کامیڈی کے میدان میں، اسرانی کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ ان کا فن کئی نسلوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔

Related Posts