پی سی بی کا بڑا فیصلہ، شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر

تازہ ترین

تازہ ترین

شاہین شاہ آفریدی، فائل فوٹو

پی سی بی نے شاہین شاہ آفریدی کو قومی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن اور ایڈوائزری کمیٹی کا اہم مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں عاقب جاوید، اسد شفیق، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، سابق کپتان مصباح الحق اور سرفراز احمد نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کے نئے کپتان کے انتخاب پر تفصیلی غور کیا گیا۔ طویل غور و خوض اور مشاورت کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو قومی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا۔

شاہین شاہ آفریدی جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ یہ سیریز 4 سے 8 نومبر تک فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

یہ تقرری شاہین شاہ آفریدی کی بطور کپتان واپسی بھی ہے، اس سے قبل وہ قومی ٹیم کی قیادت ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کر چکے ہیں۔ پی سی بی نے شاہین کی قائدانہ صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

Related Posts