پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے اور فیصلہ کن میچ میں، پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 333 رنز بنا کر میچ پر گرفت مضبوط کر لی ہے۔
اوپننگ بیٹنگ میں عبداللہ شفیق نے 57 رنز کی اہم اننگز کھیلی جبکہ امام الحق صرف 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان شان مسعود نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 87 رنز بنائے لیکن سابق کپتان بابر اعظم ایک بار پھر بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور صرف 16 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
سعود شکیل نے 66 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ وکٹ کیپر محمد رضوان نے 19 رنز، سلمان علی آغا نے 45 رنز اور نعمان علی نے 6 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں جو لاہور میں کھیلا گیا تھا پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں پاکستان نے پہلی اننگز میں 378 اور دوسری میں 167 رنز بنائے تھے، جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم 269 اور 183 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔
اب دوسرے اننگز میں پاکستان کی عمدہ بیٹنگ سے سیریز جیتنے کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








