سونے کی قدر میں اضافے کا رجحان رک گیا مگر کب تک؟ جانیں آج کے تازہ ترین ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں آج سونے اور چاندی کی قیمتیں مستحکم ہیں جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں کوئی ردو بدل دیکھنے میں نہیں آیا۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے منگل 21 اکتوبر 2025 کے لیے سونے اور چاندی کی تازہ قیمتیں جاری کر دی ہیں۔ آج کے نرخوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہوئی اور تمام قیمتیں گزشتہ روز کی سطح پر برقرار رہی ہیں۔

سونے کی فی تولہ (24 قیراط) قیمت 4,44,900 روپے ہے جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا 3,81,430 روپے میں دستیاب ہے۔ اسی طرح 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 3,49,656 روپے مقرر کی گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,235 ڈالر فی اونس رہی۔

چاندی کی قیمتیں بھی بدستور برقرار ہیں۔ فی تولہ چاندی 5,261 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 4,510 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 51.60 ڈالر فی اونس رہی۔

واضح رہے کہ ان نرخوں کا تعین انٹربینک ایکسچینج ریٹ کے مطابق کیا گیا ہے اور سونے کی خالصیت 999/24 قیراط کے حساب سے رکھی گئی ہے۔ یہ قیمتیں صرافہ بازاروں اور عوام کو خرید و فروخت میں آسانی فراہم کرنے کے لیے جاری کی جاتی ہیں۔

Related Posts