قاتل گھات لگائے بیٹھے تھے؟ گھر میں گھس کر فائرنگ! جانیں شہداد کوٹ میں کتنے افراد زندگی کی بازی ہار گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

سندھ کے ضلع شہداد کوٹ میں پرانی خاندانی دشمنی ایک اور خونریز واقعے کا باعث بنی جہاں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سجاول جونیجو کی حدود میں پیش آیا جہاں ایک فریق کے افراد نے دوسرے فریق کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ اس حملے کے ردعمل میں مقتولین کے ورثا نے بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مزید چار افراد ہلاک ہو گئے۔

ابتدائی تحقیقات میں پولیس نے بتایا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان پرانی دشمنی چل رہی تھی، جو اس المناک واقعے کی وجہ بنی۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی ہے اور پولیس نے اضافی نفری تعینات کر دی ہے تاکہ حالات قابو میں رہیں۔

ایس ایس پی شہداد کوٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فرائض میں غفلت برتنے پر تھانہ سجاول جونیجو کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا ہے۔

واضھ رہے کہ پاکستان کے مختلف دیہی علاقوں میں خاندانی دشمنیاں اکثر اس قسم کے پُرتشدد اور جان لیوا واقعات کا باعث بنتی ہیں جن میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔ یہ ایک مسلسل سماجی مسئلہ ہے جس کے حل کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

Related Posts