اسلام آباد اور پنجاب والوں کی لاٹری نکل آئی! اسلحہ لائسنس کی گھر بیٹھے تجدید، باقی صوبے دیکھتے رہ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے وفاقی اور پنجاب حکومت کے جاری کردہ اسلحہ لائسنسز کی تجدید کا عمل اب بہت آسان بنا دیا گیا ہے۔ پنجاب اور اسلام آباد کے شہری اب گھر بیٹھے آن لائن درخواست دے کر اپنا لائسنس بآسانی تجدید کروا سکتے ہیں۔

اسلام آباد اور پنجاب کے رہائشیوں کو آن لائن اسلحہ لائسنس کے لیے نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنی ہوگی جہاں وہ تجدید کی درخواست جمع کر سکتے ہیں۔

Image

اگر کسی شہری کو اپنے نادرا پروفائل میں موجود موبائل نمبر یا ای میل ایڈریس تبدیل کرنا ہو تو وہ اپ ڈیٹ ایپ کھول کر پروفائل سیٹنگز میں جا کر موبائل ایڈٹ یا ای میل ایڈٹ کا آپشن استعمال کر سکتا ہے۔

نیا نمبر درج کرنے کے بعد ایک بار استعمال ہونے والا پاس ورڈ (OTP) بھیجا جائے گا جس کی تصدیق کے بعد نمبر کامیابی سے اپ ڈیٹ ہو جائے گا۔ ای میل ایڈریس اپ ڈیٹ کرنے کا طریقہ بھی بالکل ایسا ہی ہوگا۔

نادرا کا کہنا ہے کہ اگر شہری اپنے پروفائل سے ایک فعال موبائل نمبر منسلک رکھتے ہیں تو انہیں شناختی کارڈ، خاندانی رجسٹریشن اور دیگر اہم معلومات سے متعلق فوری اطلاعات موصول ہوتی رہیں گی۔

یہ سہولت خاص طور پر اُن افراد کے لیے مفید ہے جو لمبی قطاروں اور دفاتر کے چکر سے بچنا چاہتے ہیں۔

Related Posts