کراچی میں مالی مشکلات سے دوچار باپ نے اپنی دو کمسن بیٹیوں کو قتل کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Financially troubled Karachi father kills two young daughters in heartbreaking tragedy
FILE PHOTO

کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک جی، کوثر نیازی کالونی میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں ایک باپ نے مالی دباؤ اور ذہنی تناؤ کے باعث اپنی دو کمسن بیٹیوں کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت اکبر ولد عبد الستار کے نام سے ہوئی ہے، جسے موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم اکبر نے اپنی گیارہ سالہ بیٹی عالیہ اور دس سالہ زینب کو ذبح کر کے قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شدید مالی مشکلات اور قرضوں کے بوجھ تلے دباؤ میں تھا۔ وہ طویل عرصے سے بے روزگار تھا اور کمیٹی کی رقم ادا نہ کر پانے کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔

حکام کے مطابق ملزم کے چھ بچے ہیں جن میں ایک بیٹا اور پانچ بیٹیاں شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والی زینب اور عالیہ تیسری اور چوتھی بیٹیاں تھیں۔ جائے وقوعہ پر پولیس کی کرائم سین ٹیم نے پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے۔

پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ملزم اکبر کئی روز سے شدید پریشانی میں مبتلا تھا اور اپنے مالی حالات کا اکثر اظہار کرتا رہتا تھا۔

Related Posts