ایرانی رہنما کی بیٹی کی شادی! بولڈ لباس میں ویڈیو وائرل، حکومت کے دوہرے معیار پربحث شروع

تازہ ترین

تازہ ترین

Pro-hijab Iranian leader under fire after daughter's wedding dress goes viral
ONLINE

تہران: ایران کے معروف عسکری و قومی سلامتی کے رہنما ایڈمرل علی شمخانی شدید تنقید کی زد میں آگئے ہیں جب ان کی بیٹی کی شادی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ ویڈیو اپریل میں ریکارڈ کی گئی، جس میں ایڈمرل شمخانی کو اپنی بیٹی ستایش کا ہاتھ پکڑ کر ایک شاندار شادی ہال میں لے جاتے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں دلہن بغیر آستینوں والی مغربی طرز کی لباس میں نظر آ رہی ہے جبکہ شمخانی کی اہلیہ نیلی رنگ کے لیس سے بنے کھلے پشت والے لباس میں دکھائی دیتی ہیں۔

تقریب میں موجود متعدد خواتین مہمان بھی بغیر حجاب کے دکھائی دے رہی ہیں، جو ایران میں نافذ سخت اسلامی ضابطۂ لباس سے بالکل متصادم منظر پیش کر رہی ہیں۔

یہ مناظر اس وقت سامنے آئے ہیں جب ایرانی عوام مہنگائی، معاشی بحران اور سماجی پابندیوں سے دوچار ہیں۔

ناقدین کے مطابق یہ تقریب نہ صرف دولت و عیش و عشرت کی نمائش تھی بلکہ اُن اسلامی اقدار کے بھی خلاف تھی جنہیں شمخانی جیسے حکومتی عہدیدار عوام پر زبردستی نافذ کرتے ہیں۔

جلاوطنی اختیار کیے ہوئے ایک ایرانی سماجی کارکن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ اسلامی جمہوریہ کے بڑے نفاذ کنندہ علی شمخانی کی بیٹی نے بے آستین لباس میں شاہانہ شادی کی۔

دوسری طرف ایران میں خواتین کو صرف بال دکھانے پر تشدد اور قید کا سامنا ہے اور نوجوان شادی کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ویڈیو لاکھوں ایرانیوں کے لیے اشتعال انگیز ہے کیونکہ حکمران طبقہ اسلامی اقدار کو عوام پر گولیوں، لاٹھیوں اور جیلوں کے ذریعے نافذ کرتا ہے، مگر خود ان پر عمل نہیں کرتا۔

Related Posts