فلسطینی فیشن ڈیزائنر الانا حدید کی شادی! محبت کی وہ کہانی جو ہر دل کو چھو جائے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

فلسطینی-امریکی ماڈل، فیشن ڈیزائنر اور سماجی کارکن، ماڈلز جیجی اور بیلا حدید کی بڑی بہن الانا حدید نے برطانوی فلم پروڈیوسر راس ولیمز کے ساتھ شادی کر لی۔ یہ رومانوی تقریب لاس اینجلس میں الانا کے والد کے گھر منعقد ہوئی۔

تقریب میں خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی اور جوڑے کے اس خاص دن کو خوبصورت انداز میں منایا۔ شادی کے فوراً بعد تصاویر اور تفصیلات سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جس نے الانا اور راس کی محبت کی کہانی کو سب کی توجہ کا مرکز بنا دیا۔

الانا جو کہ ایک فلسطینی-امریکی ماڈل، فیشن ڈیزائنر اور سماجی کارکن ہیں نے اپنی شادی کے لیے ونٹیج ویوین ویسٹ ووڈ کا روایتی دلہن کا جوڑا پہنا جس کے ساتھ جنگلی پھولوں سے سجا ہوا ایک نقاب بھی تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vogue (@voguemagazine)

انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ جیسے ہی انہوں نے یہ جوڑا پہنا انہیں فوراً احساس ہوا کہ یہ ان کے لیے ہی بنا ہے۔ تقریب کھلے مقام پر ہوئی، جہاں قدرت کی خوبصورتی نے اسے اور دلکش بنا دیا۔ منگو اسٹوڈیوز نے اس موقع کی شاندار تصاویر لیں۔

1993 میں امریکہ میں پیدا ہونے والی الانا حدید خاندان کی سب سے بڑی بیٹی ہیں۔ ان کی والدہ یولینڈا ایورڈ جو کہ فلسطینی نژاد سابق ماڈل ہیں اور والد محمد حدید جو کہ فلسطینی رئیل اسٹیٹ ڈیولپر ہیں نے انہیں اپنے مشہور بہن بھائیوں کے ساتھ پالا۔

الانا فیشن کی دنیا میں اسٹریٹ اسٹائل آئیکن اور ماڈل کے طور پر جانی جاتی ہیں لیکن حال ہی میں انہوں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور فلسطینی حقوق کی مضبوط حامی کے طور پر سامنے آئیں۔

الانا نے 2025 کے کوپن ہیگن فیشن ویگ میں بھی شرکت کی جہاں انہوں نے فلسطینی کاز کی حمایت کی۔ جولائی 2024 میں ٹی آر ٹی ورلڈ کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ فن اور فلم کے ذریعے فلسطینی بیانیہ کو دوبارہ اجاگر کر رہی ہیں تاکہ دنیا ان کی انسانیت کی مکمل تصویر دیکھ سکے۔

شادی میں ان کی بہنیں جیجی اور بیلا، اور بھائی انور بھی شریک ہوئے جس نے اس لمحے کو اور بھی یادگار بنا دیا۔ کہا جاتا ہے کہ جیجی تقریب کے دوران جذبات میں آ کر رو پڑیں۔

راس ولیمز جو کہ 37 سالہ برطانوی پروڈیوسر ہیں نے لندن کے کنگز کالج اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے سے امریکن اینڈ فلم اسٹڈیز کی تعلیم حاصل کی۔ وہ فلم اور ٹیلی ویژن پروڈکشن میں ایک معروف نام ہیں۔ ان کی پہلی فلم اوبی نے 2018 کے ٹرائبیکا فلم فیسٹیول میں بہترین سینماٹوگرافی کا ایوارڈ جیتا۔

حال ہی میں راس نے 2024 کی ٹی وی سیریز فنی وومن کے دسوں ایپیسوڈز پروڈیوس کیے جو کہ ایک کامیڈی ڈرامہ ہے اور ناظرین نے اسے بہت پسند کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے 2025 میں ریلیز ہونے والی فلم جائنٹ بھی پروڈیوس کی جسے ناقدین کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی۔

Related Posts