سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اپنی سابق ساس لیڈی اینابل گولڈ اسمتھ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ لیڈی اینابل چند روز قبل لندن میں 91 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں عمران خان نے لکھا کہ لیڈی اینابل گولڈ اسمتھ کے انتقال کی خبر سن کر وہ بہت غمگین ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے خاندان نے یہ افسوسناک خبر انہیں جیل میں دی۔
عمران خان نے کہا کہ اینابل ان کے بیٹوں کے لیے ایک شفیق دادی تھیں اور ایک نہایت مہربان اور ہمدرد خاتون تھیں۔ وہ جب بھی لندن جاتے اپنے بیٹوں کے ساتھ ان کے گھر قیام کرتے تھے۔ 1985 میں اپنی والدہ کے انتقال کے بعد اینابل ان کے لیے ماں کی طرح بن گئیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کا انتقال ایک بڑا نقصان ہے اور وہ ان کے تمام بچوں اور پوتے پوتیوں کے غم میں شریک ہیں۔ عمران نے مزید کہا کہ اگر وہ جیل میں نہ ہوتے تو اپنے بیٹوں سلیمان اور قاسم کے ساتھ ان کی آخری رسومات میں ضرور شریک ہوتے۔
واضح رہے کہ لیڈی اینابل گولڈ اسمتھ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی والدہ تھیں
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








