برطانیہ کے معروف تعلیمی ادارے امپیریل کالج لندن نے واضح کیا ہے کہ اس کا بیرون ملک خاص طور پر لاہور میں کیمپس کھولنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔امپیریل کالج کے مطابق ان کے تمام کیمپسز برطانیہ میں واقع ہیں اور بیرون ملک کسی نئے کیمپس کے قیام کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
امپیریل کالج لندن کی یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی جب پنجاب حکومت، مسلم لیگ (ن) اور وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی ٹیم کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ امپیریل کالج لندن اپنا کیمپس لاہور میں کھولے گا۔
Nawaz Sharif IT City will have an Imperial College London campus.
🔹The foundation stone for the local campus of Imperial College London will be laid in November.
🔹A modern 300-bed hospital will also be built within the Imperial College campus. pic.twitter.com/41JXSAOGbk
— PMLN (@pmln_org) October 18, 2025
میڈیا رپورٹس اور سوشل میڈیا پوسٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ کیمپس کے ساتھ ایک جدید 300 بستروں پر مشتمل اسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا۔ یہ اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر مختلف سرکاری اکاؤنٹس سے کیا گیا تھا جن میں مریم اورنگزیب اور پنجاب حکومت کا آفیشل اکاؤنٹ بھی شامل تھا۔
نواز شریف آئی ٹی سٹی میں ایمپریل کالج لندن کا کیمپس قائم کیا جائے گا۔۔۔ pic.twitter.com/zUoFza9HBl
— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) October 18, 2025
کالج نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کے تمام تعلیمی مراکز برطانیہ میں موجود ہیں اور جو لوگ امپیریل کی بین الاقوامی سرگرمیوں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں وہ انٹرنیشنل ریلیشنز آفس کے ذریعے معلومات حاصل کریں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال مئی میں وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی کا باضابطہ افتتاح کیا تھا۔ یہ منصوبہ 853 ایکڑ پر مشتمل ہے اور اسے 10 سال کے لیے ٹیکس فری زون قرار دیا گیا ہے۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنیاں اس منصوبے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما شہزاد ایس اکبر نے بھی امپیریل کالج کی تردید کے بعد مریم نواز اور مسلم لیگ نون پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز ایک بار پھر پکڑی گئی۔
🚨🚨 بریکنگ اسٹوری 🚨🚨
مریم نواز عرف “پنجاب کی ماں” ایک بار پھر پکڑی گئی !
کلیبری فونٹ کی جعلسازی سے شہرت پانے کے باوجود محترمہ اور ان کی کنیزیں اب بھی جھوٹی خبریں گھڑنے کے فن میں ایوارڈ لیول ماہر نکلیں!
19 اکتوبر کو اماں جی کی کابینہ نے ڈھول پیٹ پیٹ کر اعلان کیا کہ “Imperial… pic.twitter.com/zeCK9Kuojo— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) October 21, 2025
شہزاد اکبر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ مریم نواز کی کنیزیں اب بھی جھوٹی خبریں گھڑنے کے فن میں ایوارڈ لیول ماہر نکلیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








