نون لیگ کا بڑا پروپیگنڈا بے نقاب؟ امپیریل کالج کی تردید نے پنجاب حکومت کی ساکھ ہلا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

برطانیہ کے معروف تعلیمی ادارے امپیریل کالج لندن نے واضح کیا ہے کہ اس کا بیرون ملک خاص طور پر لاہور میں کیمپس کھولنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔امپیریل کالج کے مطابق ان کے تمام کیمپسز برطانیہ میں واقع ہیں اور بیرون ملک کسی نئے کیمپس کے قیام کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

امپیریل کالج لندن کی یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی جب پنجاب حکومت، مسلم لیگ (ن) اور وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی ٹیم کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ امپیریل کالج لندن اپنا کیمپس لاہور میں کھولے گا۔

میڈیا رپورٹس اور سوشل میڈیا پوسٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ کیمپس کے ساتھ ایک جدید 300 بستروں پر مشتمل اسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا۔ یہ اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر مختلف سرکاری اکاؤنٹس سے کیا گیا تھا جن میں مریم اورنگزیب اور پنجاب حکومت کا آفیشل اکاؤنٹ بھی شامل تھا۔

کالج نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کے تمام تعلیمی مراکز برطانیہ میں موجود ہیں اور جو لوگ امپیریل کی بین الاقوامی سرگرمیوں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں وہ انٹرنیشنل ریلیشنز آفس کے ذریعے معلومات حاصل کریں۔

Image

یاد رہے کہ گزشتہ سال مئی میں وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی کا باضابطہ افتتاح کیا تھا۔ یہ منصوبہ 853 ایکڑ پر مشتمل ہے اور اسے 10 سال کے لیے ٹیکس فری زون قرار دیا گیا ہے۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنیاں اس منصوبے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما شہزاد ایس اکبر نے بھی امپیریل کالج کی تردید کے بعد مریم نواز اور مسلم لیگ نون پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز ایک بار پھر پکڑی گئی۔

شہزاد اکبر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ مریم نواز کی کنیزیں اب بھی جھوٹی خبریں گھڑنے کے فن میں ایوارڈ لیول ماہر نکلیں۔

Related Posts