اسلام آباد: مشہور مال میں نوکری کیلئے بلاکر خاتون سے اجتماعی زیادتی، ملزمان نے شرمناک ویڈیو بھی بنالی

تازہ ترین

تازہ ترین

Faisalabad: Two van drivers arrested for raping, blackmailing university student
FILE PHOTO

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مشہور تجارتی مرکز مال میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کی گئی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ واقعہ مارگلہ تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون جس کی شناخت اے کے نام سے ظاہر کی گئی ہے، اس کو ملزمان فیصل جلال اور سید حفیظ اللہ نے سینٹورس مال کے ٹاور اے کے فلیٹ نمبر 606 میں بلایا تھا۔ خاتون کے پہنچنے پر دونوں نے مبینہ طور پر اس کے ساتھ زیادتی کی اور اس کی ویڈیو بھی بنائی۔

خاتون نے واقعے کے فوراً بعد پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ سب انسپکٹر خالد اور ایس ایچ او سلیم رضا موقع پر پہنچے اور دونوں ملزمان کو موقع سے گرفتار کر لیا۔ بعد ازاں انہیں مزید تفتیش کے لیے مارگلہ پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون شادی شدہ ہے، خاتون طبی معائنے کے لیے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) منتقل کیا گیا، جہاں اس کا میڈیکل چیک اپ مکمل کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تفصیلات پر مبنی ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے خاتون کو نوکری کی پیشکش کے بہانے فلیٹ پر بلایا اور پھر زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

جب خاتون نے مزاحمت کی تو اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق خاتون نے خود کو ایک کمرے میں بند کرنے کی کوشش کی مگر ملزمان نے دروازہ توڑ کر دوبارہ اس پر حملہ کیا اور دھمکی دی کہ اگر اس نے پولیس سے رابطہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اعلیٰ افسران نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور کیس کو شفاف انداز میں آگے بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

Related Posts