پنجاب پولیس میں پیشہ ورانہ ترقی کا عمل تیزی سے جاری ہے جہاں محنتی اور اہل افسران کو ان کے شایانِ شان مقام دیا جا رہا ہے۔ حال ہی میں ایک بڑی پیش رفت کے تحت 38 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔
یہ ترقیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) کے تحت ہونے والے سخت مقابلے کے امتحان میں کامیابی کے بعد ممکن ہوئیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ عمل ہائی پوٹینشل ڈویلپمنٹ اسکیم (HPDS) کے تحت انجام پایا جس کا مقصد قابل، فرض شناس اور باصلاحیت افسران کو آگے لانا ہے۔
ترقی پانے والوں میں صوبے بھر سے افسران شامل ہیں جن میں لاہور کے 2، مظفر گڑھ کے 6، ڈی جی خان کے 5، جھنگ کے 4 اور دیگر اضلاع کے افسران شامل ہیں جو اپنی کارکردگی اور قابلیت کی بنیاد پر منتخب ہوئے۔
پنجاب پولیس میں افسران کی پروموشن کا سلسلہ جاری، 38 سب انسپکٹرز کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی، پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مقابلے کے امتحان میں کامیابی پانے والے افسران کی پروموشن کا نوٹیفکیشن جاری، ہائی پوٹینشل ڈویلپمنٹ سکیم (HPDS) کے تحت لاہور سمیت مختلف اضلاع کے 38 سب انسپکٹرز کو… pic.twitter.com/RKVFGpNdco
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) October 21, 2025
پولیس ذرائع کے مطابق مزید 100 نشستوں کے لیے بھی کیس پنجاب پبلک سروس کمیشن کو بھیجا جا رہا ہے تاکہ مزید افسران کو ترقی کا موقع دیا جا سکے۔
انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب نے ترقی پانے والے تمام افسران کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان کے عوام کی بے لوث خدمت کریں اور وطن عزیز کی بے خوفی سے حفاظت کریں۔
یہ ترقی صرف افسران کے کیریئر کے لیے نہیں بلکہ پنجاب پولیس کی مجموعی کارکردگی اور عوامی اعتماد کے لیے بھی ایک مثبت قدم ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








