پورے ملک کے طلبہ کیلئے خوشخبری! مفت لیپ ٹاپ کب ملنا شروع ہونگے؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

PM Shehbaz launches fourth phase of Youth Laptop Scheme 2025
FILE PHOTO

اسلام آباد: وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے تحت ملک بھر کے طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کی طویل انتظار شدہ مہم کی باقاعدہ تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق لیپ ٹاپس کی تقسیم کا آغاز 30 اکتوبر 2025 سے اسلام آباد میں کیا جائے گا۔

وزیراعظم یوتھ پروگرام کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جاری پیغام میں کہا گیاکہ انتظار ختم ہونے کو ہے، 30 اکتوبر 2025 کو اسلام آباد سے عظیم تقسیم مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے، اس کے بعد ہم ملک کے دیگر علاقوں میں بھی پہنچیں گے۔

یہ اعلان وزیراعظم کے یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت قومی سطح پر ڈیجیٹل تعلیم اور ہنرمندی کو فروغ دینے کے سلسلے کی ایک اہم پیش رفت ہے۔

اسکیم کا مقصد نوجوان طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات، ٹیکنالوجی تک آسان رسائی اور ڈیجیٹل خواندگی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

اسلام آباد میں افتتاحی تقریب کے بعد لیپ ٹاپس کی تقسیم مرحلہ وار طور پر ملک کے دیگر صوبوں، اضلاع اور تعلیمی اداروں میں کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اس مرحلے سے ملک بھر کی جامعات اور کالجوں کے ہزاروں طلبہ براہِ راست مستفید ہوں گے۔

وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے عہدیداران نے بتایا کہ مکمل شیڈول، ضلعی تقسیم پلان اور دیگر تفصیلات آئندہ چند دنوں میں جاری کردی جائیں گی۔

اسلام آباد میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں حکومتی نمائندے، اعلیٰ حکام، اور مختلف جامعات کے طلبہ شریک ہوں گے۔

یہ اقدام حکومت پاکستان کے اس وژن کا حصہ ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل معیشت میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔

Related Posts