ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں رواں ہفتے معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک پاکستان کے پاس موجود ذخائر 17 اکتوبر 2025 تک 14 ملین ڈالر بڑھ کر 14.45 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کے زرمبادلہ ذخائر 19.85 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس کل 5.40 ارب ڈالر کے خالص زرمبادلہ موجود ہیں۔
Total liquid foreign #reserves held by the country stood at US$19.85 billion as of October 17, 2025.
For details: https://t.co/WpSgomnd3v
#SBPReserves pic.twitter.com/mdr8ULGBkx— SBP (@StateBank_Pak) October 23, 2025
مرکزی بینک نے بتایا کہ 17 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ میں 14 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا جوکہ گزشتہ ہفتے کے 21 ملین ڈالر کے اضافے کے بعد ایک نسبتاً مستحکم صورتحال کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان کو اکتوبر سے دسمبر کے درمیان بیرون ملک تقریباً 4.864 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں جن میں سعودی عرب سے لیا گیا 3 ارب ڈالر کا قرضہ بھی شامل ہے جس کی ادائیگی دسمبر کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








