نو باڈی وانٹس دس کا دوسرا سیزن ریلیز! جوآن کی تبدیلی یا محبت کی فتح؟ جانیں راز

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ نیٹ فلیکس)

مشہور سیریز ‘Nobody Wants This’ کا دوسرا سیزن آج 23 اکتوبر 2025 کو نیٹ فلکس پر ریلیز کردیا گیا ہے۔ اس سیزن میں کل 10 اقساط شامل ہیں جو پہلی سیریز کے بعد کے حالات کو دکھاتی ہیں۔

کہانی ایک شکی پوڈ کاسٹر اور ایک ربی کے تعلقات کے گرد گھومتی ہے جو اپنے مختلف پس منظر اور خاندانوں کے ساتھ رشتے کی پیچیدگیوں کا سامنا کرتے ہیں، دوسرے سیزن میں دکھایا گیا ہے کہ نوح نے اپنے مذہبی منصب کو چھوڑ کر جوآن کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا لیکن سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کیا جوآن یہودیت قبول کریں گی یا نہیں۔

نوح کو پیشہ ورانہ مسائل کا سامنا ہے اور وہ ایک زیادہ جدید مندر میں کام شروع کرتا ہے جہاں اس کا ساتھ ایک نئے اور آرام دہ ربی (سیتھ روگن) دیتے ہیں۔ دوسری طرف، جوآن کو نوح کے سخت گیر یہودی خاندان، خاص طور پر اس کی والدہ اور بہنوئی سے نمٹنا پڑتا ہے۔

جوآن کی بہن مورگن اپنی تھراپسٹ ڈاکٹر اینڈی کے ساتھ جلد بازی میں ایک پیچیدہ تعلق شروع کرتی ہے جبکہ نوح کے بھائی اور بہنوئی اپنی شادی کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

لیٹن میسٹر جو کہ آدم برودی کی حقیقی زندگی کی بیوی ہیں جوآن کی اسکول کی دشمن ابی کے کردار میں نظر آئیں گی جو اب انسٹاگرام پر مشہور ماں ہیں۔

دوسرے سیزن کو مکس ریوِوز ملے ہیں۔ جہاں بہت سے نقاد کرسٹن بیل اور آدم برودی کی کیمسٹری اور شو کی دلچسپ فضا کو پسند کر رہے ہیں وہیں کچھ لوگ کہانی کو کچھ حد تک دہرائی ہوئی محسوس کر رہے ہیں۔

Related Posts