پیپلزپارٹی ضلع شرقی کے زیر اہتمام مادرجمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 14ویں برسی کے سلسلے میں پیپلز سیکرٹریٹ کراچی میں قرآن خوانی و دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ قرآن خوانی کے بعد بیگم نصرت بھٹو اور دیگر شہداء پاکستان پیپلز پارٹی کے ایصال ثواب کے دعا کی گئی۔
پیپلز سیکرٹریٹ میں منعقدہ برسی کی تقریب میں جنرل سیکریٹری پی پی پی کراچی ڈویژن روف احمد ناگوری، صدر ضلع شرقی اقبال ساند، ریاض بلوچ، خالد لطیف، سرور غازی، فرخ نیاز تنولی، مزمل قریشی، شہزاد ناتھا، حسام شمسی، ارتضی بلوچ، ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی، لالا رحیم و دیگر موجود تھے۔
بیگم نصرت بھٹو کی برسی کی تقریب میں جنرل سیکٹری روف ناگوری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد کا ثمر ہے گھر کے تین افراد کے جنازوں کے بعد جمہوریت کیلئے جدوجہد انکی باہمت اور نڈر خاتون ہونے کا ثبوت ہے.
اس موقع پر صدر پاکستان پیپلزپارٹی ضلع شرقی اقبال ساند نے اپنے خطاب میں بیگم نصرت بھٹو مرحومہ کی جرات، بہادری اور ضیاء کی آمریت دور میں جمہوریت کیلئے جدوجہد اور ان پر کیئے گئے مظالم پر روشنی ڈالی، اس موقع پر اقبال ساند نے کہا کہ میں بیگم صاحبہ کو خراج تحسین اپنے دوجملوں سے پیش کرتا ہوں کہ جب پیپلزپارٹی میں کوئی نہیں تھا جب صرف نصرت بھٹو تھیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








