کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل پانچ دن کی کمی کے بعد ہفتے کے روز دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان صرافہ جمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونا فی تولہ 1800سو روپے بڑھ کر 4لاکھ 33ہزار 661روپے ہو گیا۔
اسی طرح 24 قیراط سونا فی دس گرام 371795 روپے میں فروخت ہوا جو 1543 روپے کے اضافے کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ 22 قیراط سونا فی دس گرام 340824 روپے میں دستیاب رہا جو 1414 روپے بڑھا۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر بڑھ کر 4113 ڈالر تک پہنچ گیا۔
ماہرین معیشت کے مطابق عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال اور کرنسی میں اتار چڑھاؤ کے باعث سرمایہ کاروں کی دلچسپی ایک بار پھر قیمتی دھاتوں کی جانب بڑھ گئی ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے اور شرحِ سود سے متعلق غیر واضح پالیسیوں نے سرمایہ کاروں کو محفوظ سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے پر مجبور کیا، جس کے باعث سونے کی عالمی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔
اسی دوران چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ پاکستان میں 24 قیراط چاندی فی تولہ 57 روپے بڑھ کر 5124 روپے تک پہنچ گئی جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 4393 روپے ریکارڈ کی گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








