ہالی ووڈ اور سیاست میں کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی قربتوں کے چرچے

تازہ ترین

تازہ ترین

Katy Perry ‘happy’ and ‘really into’ Justin Trudeau after Orlando Bloom split
ONLINE

لاس اینجلس: عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے اپنے سابق منگیتر اورلینڈو بلوم سے علیحدگی کے بعد ایک نئی زندگی کا آغاز کر دیا ہے اور ذرائع کے مطابق وہ اب کینیڈا کے سابق وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ گہرے تعلقات میں ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیٹی پیری ان دنوں نہایت خوش ہیں اور ٹروڈو کے ساتھ اپنی قریبی دوستی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

اگرچہ گلوکارہ نے اپنے تعلق کو عوامی طور پر ظاہر نہیں کیا تاہم باوثوق ذرائع کے مطابق دونوں نے حالیہ مہینوں میں کئی نجی ملاقاتیں کی ہیں اور کوشش کر رہے ہیں کہ اپنی اس تعلق کو میڈیا سے دور رکھیں۔

 

چالیس سالہ گلوکارہ کو پہلی مرتبہ جولائی 2025 میں جسٹن ٹروڈو کے ساتھ مونٹریال میں ایک پرتعیش ڈنر کے دوران دیکھا گیا جس کے بعد ان کے تعلقات کی خبریں میڈیا میں گردش کرنے لگیں۔

اسی ماہ کے آغاز میں دونوں کو ایک یخ کنارے کشتی پر ایک ساتھ دیکھا گیا، جس نے ان کی ممکنہ رومانوی تعلقات کی قیاس آرائیوں کو مزید تقویت دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیٹی پیری کے قریبی حلقے اس رشتے کو ایک مثالی جوڑی قرار دے رہے ہیں تاہم ابھی تک جسٹن ٹروڈو نے گلوکارہ کے زیادہ قریبی دوستوں سے ملاقات نہیں کی۔ ایک قریبی ذریعے کے مطابق ان دونوں کے درمیان گہری ہم آہنگی ہے اور ایک خاص کشش دیکھی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ کیٹی پیری اور برطانوی اداکار اورلینڈو بلوم نے جولائی 2025 میں اپنی علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔ دونوں کی پانچ سالہ بیٹی ڈیسی ڈوو بلوم ہے۔ علیحدگی کے بعد جاری کردہ مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ اب ان کا رشتہ دوستانہ والدین کے طور پر اپنی بیٹی کی پرورش پر مرکوز رہے گا۔

کیٹی پیری اور اورلینڈو بلوم کی کہانی 2016 میں شروع ہوئی، دونوں 2019 میں منگنی کے بندھن میں بندھے اور کئی سالوں تک ہالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑیوں میں شمار کیے جاتے رہے۔ اس سے قبل کیٹی پیری 2010 سے 2012 تک مزاحیہ اداکار رسل برانڈ کی اہلیہ رہ چکی ہیں۔

دوسری جانب، جسٹن ٹروڈو نے اپنی اہلیہ صوفی گریگوار ٹروڈو سے 2023 میں 18 سالہ ازدواجی زندگی کے بعد علیحدگی اختیار کی تھی۔ سابق جوڑے کے تین بچے ہیں۔ ٹروڈو نے تقریباً ایک دہائی تک وزارتِ عظمیٰ کے فرائض انجام دینے کے بعد مارچ 2025 میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اگرچہ دونوں کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو فی الحال اپنے تعلق کو ابتدائی اور نجی رکھنا چاہتے ہیں مگر ان کی قربتوں نے عالمی سطح پر میڈیا اور عوام کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔

Related Posts