لاس اینجلس: ہالی ووڈ اسٹار کم کارڈیشین نے اس سال ہیلووین کو مزاح اور تخلیقی رنگوں سے بھر دیا، جب انہوں نے اپنی بیٹی نارتھ ویسٹ اور والدہ کرس جینر کے ساتھ مشہور ٹک ٹاک اسٹارز کے کردار اپنائے۔
45 سالہ کم کارڈیشین نے اپنی 12 سالہ بیٹی کے ساتھ چلائے جانے والے مشترکہ ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ویڈیوز شیئر کیں جن میں دونوں نے مشہور تخلیقی جوڑی جے گواپو اور پنک کارڈیگن کے منفرد انداز کی مزاحیہ نقل کی۔
کم نے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا جب وہ چہرے پر مصنوعی مونچھیں، نیلی جیکٹ، لیگنگز اور اسپورٹس جوتوں میں نظر آئیں جو جے گواپو کے مخصوص انداز کی بالکل درست عکس تھی۔
دوسری جانب نارتھ ویسٹ نے پنک کارڈیگن کا کردار بخوبی نبھایا، وہ گلابی کارڈیگن، سیاہ لیگنگز اور سادہ جوتوں میں نہایت دلکش لگ رہی تھیں۔

ان دونوں کے ساتھ کرس جینر نے بھی مزاحیہ انداز میں شرکت کی، انہوں نے چیری جی کا روپ دھارا جو اصل ٹک ٹاک جوڑی کی آن اسکرین ماں کا کردار ہے۔ کرس نے لمبی سرخ وِگ، سیاہ کارڈیگن اور سفید پینٹس پہن کر مکمل طور پر کردار میں ڈھل گئیں۔
تینوں نے نہ صرف وائرل ٹک ٹاک ویڈیوز کو دوبارہ تخلیق کیا بلکہ ایک مشہور ڈانس ویڈیو بھی شوٹ کی، جس سے مداحوں نے خوب لطف اٹھایا۔
جب اصل ٹک ٹاک اسٹارز جے گواپو اور پنک کارڈیگن کو کم اور نارتھ کی ویڈیوز کا علم ہوا تو انہوں نے ہوائی جہاز میں بیٹھے ہوئے اپنا حیرت انگیز ردِعمل شیئر کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








