جانتے ہیں بگ باس 19 کا فائنل کب ہوگا؟ بڑے سرپرائز کا بھی امکان

تازہ ترین

تازہ ترین

When is the Bigg Boss 19 grand finale?
ONLINE

ممبئی: مقبول بھارتی ریئلٹی شو بگ باس 19 کے اختتام کے حوالے سے شائقین میں تجسس بڑھتا جا رہا ہے تاہم تاحال شو کے منتظمین کی جانب سے باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

مختلف ذرائع کے مطابق بگ باس 19 کا گرینڈ فائنل 7 دسمبر 2025 کو منعقد کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق شو کے پروڈیوسرز دو ہفتوں کی توسیع پر غور کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں فائنل دسمبر کے دوسرے نصف میں منتقل ہو سکتا ہے۔ یہ فیصلہ شو کی ریٹنگز اور ناظرین کے ردعمل پر منحصر ہے۔

 

اس سیزن کا تھیم گھر والوں کی سرکار رکھا گیا ہے جس نے غیر متوقع موڑ اور جھگڑوں کے ذریعے شائقین کی دلچسپی برقرار رکھی ہے۔

ٹی وی ریٹنگ پوائنٹس میں مسلسل اضافے نے اسے رواں سال کے کامیاب ترین شوز میں شامل کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اگر سیزن میں توسیع کی گئی تو نئے وائلڈ کارڈ امیدوار کو بھی متعارف کرایا جا سکتا ہے تاکہ فائنل سے قبل نیا جوش اور مقابلے کی فضا پیدا کی جا سکے۔

دوسری جانب شائقین شو کے نشریاتی چینل سے سرکاری اعلان کے منتظر ہیں کہ آیا فائنل 7 دسمبر کو نشر ہوگا یا تاریخ میں تبدیلی کی جائے گی۔

ممکنہ توسیع کا مطلب یہ ہوگا کہ مقابلے میں شریک افراد کو مزید وقت ملے گا جبکہ ناظرین کے لیے بھی زیادہ سنسنی خیز مناظر اور ڈرامائی موڑ دیکھنے کا موقع ملے گا۔

Related Posts