بوٹوکس اور فلرز کی چہ میگوئیاں، ماہرہ خان نے خاموشی توڑ دی

تازہ ترین

تازہ ترین

ماہرہ خان، فوٹو قومی میڈیا

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے ایک بار پھر خبروں کی زینت بننے والے “بوٹوکس” کے دعوؤں پر خاموشی توڑ دی۔

حال ہی میں ماہرہ خان کی چند تازہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جنہیں دیکھ کر بعض صارفین نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ نے بوٹوکس یا فیس لفٹ کروائی ہے، کیونکہ ان کے چہرے کے خدوخال میں نمایاں تبدیلی دیکھی جا سکتی ہے۔ کچھ نے یہاں تک کہا کہ ان کے آئی برو بھی لفٹ کروائے گئے ہیں۔

تاہم ماہرہ خان کے مداحوں نے فوراً ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے یاد دلایا کہ اداکارہ ہمیشہ قدرتی خوبصورتی کی حامی رہی ہیں اور بارہا واضح کر چکی ہیں کہ انہیں کسی بھی قسم کی کاسمیٹک سرجری میں دلچسپی نہیں۔

ماہرہ خان نیلوفر کی پروموشن کے موقع پر

اداکارہ نے آخرکار سوشل میڈیا پر پھیلنے والی قیاس آرائیوں کا جواب دے دیا۔ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک مداح نے پوچھا: “میں آپ سے دل سے محبت کرتی ہوں، لیکن کیا واقعی آپ نے فیس لفٹ کروائی ہے؟”

Mahira Khan’s Eyebrow Lift & Fillers Spark Debate

ماہرہ خان نے نہایت سادگی سے جواب دیا: “محبت کے لیے شکریہ، لیکن میں اپنے چہرے میں نئی تبدیلی کیوں لاؤں گی؟ ایسا کچھ نہیں ہے۔ دراصل میرے میک اپ آرٹسٹ نے کچھ الگ انداز میں کام کیا تھا، جو شاید زیادہ مناسب نہیں لگا۔”

یوں ماہرہ خان نے ایک بار پھر اپنی سادگی، اعتماد اور قدرتی حسن پر یقین کو ثابت کر دیا۔

Related Posts