نیپرا نے ڈنڈا اٹھالیا! اوور بلنگ پر 3 بجلی کمپنیز پر 14 کروڑ کا جرمانہ عائد

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے تین سرکاری بجلی کی تقسیم کرنے والی کمپنیوں پر مجموعی طور پر 14 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے گجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (GEPCO)، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (QESCO)، اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (FESCO) پر جرمانہ عائد کیا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق یہ تینوں کمپنیاں مالی سال 2023–24 کے دوران اپنی کارکردگی درست طریقے سے نہ دکھا سکیں۔ ان پر زائد بلنگ، غلط رپورٹس دینے اور آمدنی کے مجموعے بہتر نہ کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

یاد ہرے کہماضی میں دیگر بجلی کی تقسیم کرنے والی کمپنیوں پر بھی ایسے ہی الزامات لگ چکے ہیں۔ نیپرا نے تینوں کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ یہ جرمانہ 15 دن کے اندر جمع کروائیں۔

ماہرین اور صارفین کی شکایات کے مطابق بعض بجلی کی تقسیم کرنے والی کمپنیاں عوام سے غیر قانونی رقم وصول کرنے میں ملوث رہی ہیں جبکہ ناقص خدمات کی شکایات مسلسل بڑھتی جا رہی ہیں۔

Related Posts