بولی ووڈ اداکار جے بھانوشالی اور اداکارہ مہی وِج کے طلاق کی افواہیں سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کررہی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے 14 سال کی شادی کے بعد علیحدگی اختیار کر لی ہے۔
ان خبروں کے مطابق طلاق جولائی یا اگست 2025 کے دوران حتمی ہوئی، اور بچوں کی حوالہ یا کسٹڈی کے معاملات بھی طے پا گئے ہیں۔
مہی وِج نے اس حوالے سے اپنی ساکھ کی حفاظت کرتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تبصرے کے ذریعے کہاکہ غلط بیانی سے باز رہیں، میں قانونی چارہ جوئی کروں گی۔
اداکار جوڑے نے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے جو تصدیق کرے کہ طلاق ہو چکی ہے اور نہ ہی کوئی سرکاری دستاویز منظرِ عام پر آئی ہے جو ان افواہوں کی صداقت کو ثابت کرے۔
یہ معاملہ اس بات کا عکاس ہے کہ شوبز صنعت میں ذاتی زندگی، افواہوں اور سوشل میڈیا کے دباؤ کے بیچ کیسے حد بندی متعین کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








