متنازعہ ٹوئٹ کیس میں ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی چھٹہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
اسلام آباد کی عدالت میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ایڈووکیٹ ہادی علی چٹھہ کےخلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت ہوئی، فاضل جج نے ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کرکے کل پیش کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے ہادی علی چٹھہ کےوارنٹ گرفتاری جاری کردیے، جس کےبعد عدالت سے نکلتے ہی انہیں گرفتار کرلیا گیا، یاد رہے کہ 30 ستمبر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کے خلاف فرد جرم عائد کی گئی تھی، دونوں ملزمان کورٹ میں موجود نہیں تھے۔
بعد ازاں عدالت نے متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








