ڈیل یا ڈھیل! جانتے ہیں عدالت نے شیخ رشید کو بیرون ملک جانے کی اجازت کیوں دیدی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Court allows Sheikh Rasheed to travel abroad
ONLINE

راولپنڈی بینچ لاہور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو بیرونِ ملک سفر کی اجازت دے دی۔ جسٹس صداقت علی نے شیخ رشید کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں بیرونِ ملک جانے کی اجازت دینے کا حکم دیا۔

تفصیلات کے مطابق، درخواست پر سماعت جسٹس صداقت علی نے کی، جس دوران شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرزاق کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل نے اپنے دلائل میں مؤقف اختیار کیا کہ لاہور ہائی کورٹ پہلے ہی شیخ رشید کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال چکی ہے تاہم اب ان کا نام پی این آئی ایل اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئینِ پاکستان ہر شہری کو آزادانہ نقل و حرکت اور بیرونِ ملک سفر کا بنیادی حق دیتا ہے، لہٰذا موکل کو بیرونِ ملک جانے سے نہ روکا جائے۔

ایف آئی اے نے عدالت کو آگاہ کیا کہ شیخ رشید کا نام انسدادِ دہشت گردی عدالت کے حکم پر پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

اس موقع پر جسٹس صداقت علی نے ریمارکس دیے کہ شیخ رشید کو عمرہ پر جانے کی اجازت دی جائے، شاید ان کی دعاؤں سے ملک کے حالات بہتر ہو جائیں۔بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے شیخ رشید کو بیرونِ ملک سفر کی اجازت دے دی۔

Related Posts