پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور میزبان عفت عمر نے حال ہی میں اداکارہ صبا قمر کے کراچی سے متعلق بیان کی حمایت کرتے ہوئے اتفاق کیا کہ شہر واقعی بہت گندا ہو چکا ہے۔
اس سے قبل صبا قمر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ اور دیگر فنکار زیادہ تر کام کے سلسلے میں کراچی جاتے ہیں، مگر شہر کی صفائی اور انفراسٹرکچر کے ناقص حالات کی وجہ سے وہاں رہنا پسند نہیں کرتے۔
Hain???? Ab kiya zabardasti pasand karien?Bhayee kaam k liye jatey hain ab nahi pasand tu nahi pasand yaar.Bahut gunda hai sheher 🙏 https://t.co/hSg03vc6HD
— Iffat Omar Official (@OmarIffat) October 28, 2025
ان کا کہنا تھا کہ ہم وہاں صرف کام کے لیے جاتے ہیں، لیکن سچ یہ ہے کہ شہر واقعی بہت گندا ہو گیا ہے۔
صبا قمر کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل سامنے آیا، جس پر انہوں نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر وضاحت دیتے ہوئے لکھا یہ صرف کراچی سٹی کی بات ہے، کراچی کے لوگوں کی نہیں تو ریلیکس کریں۔

مجھے فرینکفرٹ بھی پسند نہیں، تو کیا ہوا؟ ہر بات کو نیشنلزم سے جوڑنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ہر بات پر بتنگڑ نہیں ہونا چاہیے۔
ان بیانات کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی، کچھ صارفین نے دونوں اداکاراؤں کی باتوں سے اتفاق کرتے ہوئے کراچی کی بگڑتی حالت پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ کچھ نے انہیں اس شہر کے بارے میں منفی گفتگو کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جو انہیں کام کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

اداکارہ جویریہ سعود نے بھی ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ کراچی گندا نہیں ہے، دراصل کچھ لوگوں کا ذہن گندا ہے جسے بدلنے کی ضرورت ہے۔
شدید تنقید کے بعد عفت عمر نے بھی ایکس پر وضاحت دی کہ ان کے اور صبا قمر کے تبصرے شہر کی حالت کے بارے میں تھے، نہ کہ وہاں کے رہائشیوں پر تنقید۔
انہوں نے کہا کہ کسی شہر کی گندگی یا بدانتظامی پر رائے دینا قوم پرستی کے خلاف بیان نہیں سمجھا جانا چاہیے، بلکہ یہ ایک ذاتی مشاہدہ اور اصلاح کی نشاندہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








