زیورات خریدنے کا وقت آگیا؟ جانیں یکم نومبر کو سونے کی قیمت میں کتنی کمی آئی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ رائٹرز)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں نومبر کے آغاز پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ سونے کے تاجروں کے مطابق ایک تولہ سونے 1 ہزار 600 روپے جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت میں 65 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے ایک نومبر 2025 کو جاری کردہ نئے نرخ کے مطابق آج 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 22 ہزار 562 روپے ہوگئی جبکہ 24 قیراط کا 10 گرام سونا ایک ہزار 372 روپے کمی سے 3 لاکھ 62 ہزار 278 روپے کا ہوگیا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت میں 1 ہزار 257 روپے کمی ر یکارڈ کی گئی جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 32 ہزار 100 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قدر میں بھی کمی دیکھی گئی۔ آج کے نرخ کے مطابق فی تولہ چاندی کی65 روپے کمی سے 5 ہزار 127 جبکہ 10 گرام چاندی 56 روپے کمی سے 4 ہزار 395 روپے کی ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونا 16 ڈالر کمی سے 4 ہزار 2 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے جبکہ فی اونس چاندی کی قیمت میں صفر اعشاریہ 62 ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

Related Posts