ڈرائیور کی سنگین غفلت؟ ٹرین پھاٹک پر پھنسے ٹرک سے جا ٹکرائی! دل دہلا دینے والا منظر کی ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

نیدرلینڈز میں ایک تیز رفتار ٹرین پھلوں سے لدی ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوا 5 افراد زخمی ہوگئے اور ٹرین کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک کلومیٹر تک ریلوے ٹریک بھی ناکارہ ہوگیا۔حادثے کے بعد ٹریک پر جا بجا ناشپاتیاں بکھری نظر آئیں۔

حادثہ وسطی نیدرلینڈز کے گاؤں میٹیرن (Meteren) میں پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹرک نارمل اسپیڈ سے ریلوے کراسنگ عبور کر رہی تھی جب سامنے سے ایک کار آتی دکھائی دی۔ ڈرائیور نے پیچھے ہٹنے کی کوشش کی مگر اسی دوران ریلوے کراسنگ کے الارم بجنے لگے اور پھاٹک بند ہونا شروع ہوگئے۔

ٹرک کا اگلا حصہ پٹڑی کے بیچ پھنس گیا ڈرائیور نے نکلنے کی کوشش میں گاڑی آگے پیچھے کرنے کی غلطی کی۔ چند ہی لمحوں بعد تیز رفتار ٹرین آ پہنچی اور پوری رفتار سے ٹرک سے جا ٹکرائی۔ ٹکر کے بعد ٹرک کا پچھلا حصہ خوفناک دھماکے سے پھٹ گیا اور اس میں لدی ہزاروں پھل فضا میں بکھر گئے۔

حادثے کے نتیجے میں ٹرک میں سوار پانچ افراد زخمی ہوئے جبکہ ٹرین اور پٹڑی کو بھاری نقصان پہنچا۔ حکام کے مطابق تقریباً ایک کلومیٹر طویل ٹریک کو مرمت کے لیے بدلنا پڑے گا۔

حکومتی ادارے پرو ریل (ProRail) نے اس واقعے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے تمام ڈرائیوروں کو خبردار کیا ہے کہ اگر کبھی گاڑی پھاٹک کے درمیان پھنس جائے تو ہچکچاہٹ کے بجائے رکاوٹ توڑ کر آگے نکل جائیں کیونکہ انسانی جان کسی بھی سامان سے زیادہ قیمتی ہے۔

ادارے کے ترجمان نے کہا کہ یہ ویڈیو دکھاتی ہے کہ ریلوے کراسنگ پر حالات کتنی تیزی سے خطرناک ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ پھنس جائیں تو رکیں نہیں پھاتک توڑ کر آگے بڑھ جائیں۔

Related Posts