کراچی: بولٹن مارکیٹ کے قریب عمارت کی لفٹ گرنے سے 10 افراد زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

At least two killed, several injured in Hyderabad fireworks factory blast
FILE PHOTO

کراچی میں بلڈنگ سیفٹی کے ناقص انتظامات ایک بار پھر انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن گئے،بولٹن مارکیٹ کے قریب ایک عمارت میں لفٹ گرنے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ حکام نے بتایا کہ لفٹ حادثہ ممکنہ طور پر مشینری کی خرابی اور غیر معیاری تنصیب کے باعث پیش آیا، تاہم حتمی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مارچ 2019 میں بوٹ بیسن چورنگی کے قریب زیرِ تعمیر 11 منزلہ عمارت میں لفٹ گرنے اور چھت کا حصہ منہدم ہونے سے 6 مزدور جاں بحق ہو گئے تھے۔

اس سے قبل، ملیر جعفر طیار سوسائٹی میں تین منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 55 سالہ حسن عباس نامی شخص متاثرہ عمارت کا مالک بھی تھا۔حادثے کے بعد ازاں پاک فوج کی ہیوی مشینری کی مدد سے ملبہ ہٹانے کا عمل مکمل کیا گیا۔

کراچی میں حالیہ برسوں میں لفٹ اور عمارت گرنے کے متعدد واقعات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ شہر میں بلڈنگ کنٹرول اور سیفٹی اسٹینڈرڈز پر سختی سے عمل درآمد نہ ہونے کے باعث انسانی جانوں کو مسلسل خطرات لاحق ہیں۔

Related Posts