ایم ڈی کیٹ 2025 کے نتائج کا اعلان، کراچی کے طلبہ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

MDCAT 2025 results announced: Karachi students top the list across Sindh
ONLINE

سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کی جانب سے ایم ڈی کیٹ 2025 کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا جس میں کراچی کے طلبہ نے نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے پورے صوبے میں سبقت حاصل کر لی۔

قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق امتحانی نتائج میں سرفہرست تینوں پوزیشنیں کراچی کے طلبہ کے حصے میں آئیں جبکہ ٹاپ 10 کی فہرست میں شامل 124 امیدواروں میں سے 41 کا تعلق کراچی سے ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں اے ون اور اے گریڈ حاصل کرنے والے 56 فیصد طلبہ امتحان میں ناکام ہوئے۔ ایم بی بی ایس کے امتحان میں 56 فیصد جب کہ بی ڈی ایس کے امتحان میں 48 فیصد امیدوار مطلوبہ نمبر حاصل نہ کر سکے۔

14 ہزار 300 امیدواروں نے ایم بی بی ایس میں 55 فیصد یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، جب کہ 17 ہزار 123 امیدواروں نے بی ڈی ایس میں 50 فیصد یا اس سے زیادہ نمبر لے کر کامیابی حاصل کی۔

نتائج کے مطابق کراچی کے سید محمود خان نے 180 میں سے 175 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ کورنگی کے فیصل اشرف خان اور قمبر شہدادکوٹ کے شیراز حسین نے 174 نمبر حاصل کر کے مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

تیسری پوزیشن پر کراچی کے محمد ریحان، ہمایوں، ماہ نور شاہ نواز اور حیدرآباد کی حرا عابد شامل رہیں۔

سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے مطابق اس سال ایم ڈی کیٹ میں شریک امیدواروں کی بڑی تعداد نے اپنی کارکردگی سے امتحانی نظام کی شفافیت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ماہرین تعلیم کے مطابق کراچی کے طلبہ کی نمایاں کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ شہر میں طبی تعلیم کے شعبے میں مقابلہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

Related Posts