ماں یا جلاد! پشاور میں کمسن بچی پر تشدد کی وائرل ویڈیو! کمزور دل والے نہ دیکھیں

تازہ ترین

تازہ ترین

Mystery solved: Peshawar police trace woman in viral child abuse video as victim’s own mother
ONLINE

پشاور میں کمسن بچی پر تشدد کی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر شدید عوامی غم و غصہ پیدا کیا جس کے بعد پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے معاملے کی حقیقت بے نقاب کردی۔

ویڈیو میں دکھائی جانے والی بچی پر مبینہ تشدد کے واقعے نے شہریوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا تاہم پشاور پولیس کی بروقت کارروائی اور جدید تفتیش کے نتیجے میں یہ انکشاف ہوا کہ ویڈیو میں موجود خاتون دراصل بچی کی سگی والدہ ہے۔

 

پولیس کے مطابق ایس ایچ او شاہ پور عمران خان نے ویڈیو میں دکھائی گئی خاتون کی شناخت کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور تفتیشی ذرائع استعمال کیے، جس کے بعد خاتون (ص) زوجہ عدنان کو ٹریس کیا گیا۔

ابتدائی تفتیش میں خاتون نے اعتراف کیا کہ ویڈیو میں وہی ہیں اور تشدد کا نشانہ بننے والی بچی ان کی اپنی بیٹی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق خاتون نے اپنے رویے پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف پولیس بلکہ عوام سے بھی معافی مانگی۔ پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ واقعے کی مکمل تفتیش جاری ہے اور والدین کو بچوں پر تشدد کے سنگین نتائج سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

پشاور پولیس کے اس فوری اقدام کو شہریوں کی جانب سے سراہا گیا ہے، جنہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ایسے واقعات میں قانون کے مطابق کارروائی جاری رہے گی تاکہ مستقبل میں بچوں پر تشدد کے رجحان کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔

Related Posts