پاکستان کے معروف گلوکار فیصل کپاڈیا نے ایک ریڈیو انٹرویو کے دوران اپنے خاندان کے حوالے سے ایک دلچسپ اور غیر متوقع انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ڈمپل کپاڈیا دراصل ان کی بھتیجی ہیں۔
یہ انکشاف فیصل کپاڈیا نے دبئی کے ایک ریڈیو اسٹیشن پر انٹرویو کے دوران کیا جس کے بعد مداحوں میں حیرت اور دلچسپی کی لہر دوڑ گئی۔
فیصل کپاڈیا نے یاد کرتے ہوئے بتایا کہ 1984 میں ڈمپل کپاڈیا کے والد چنی بھائی کراچی آئے تھے، جہاں وہ ایک کزن کی شادی میں شریک ہوئے تھے۔ یہ یاد ان کے ذہن میں آج بھی تازہ ہے۔
یہ انکشاف نہ صرف انٹرویو کے میزبانوں بلکہ سامعین کے لیے بھی غیر متوقع تھا کیونکہ یہ ایک ایسا خاندانی رشتہ ہے جس کا علم اب تک دونوں ممالک کے مداحوں کو نہیں تھا۔
اس خبر نے سوشل میڈیا پر بھی خاصی توجہ حاصل کی، جہاں مداحوں نے فیصل کپاڈیا اور ڈمپل کپاڈیا کے درمیان اس حیران کن خاندانی تعلق پر دلچسپ تبصرے کیے۔
یہ گفتگو اس وقت سامنے آئی جب فیصل کپاڈیا اپنی ابتدائی فنی زندگی اور پاکستان کے ایک مشہور بچوں کے پروگرام میں اپنی پرفارمنس کے دنوں کا ذکر کر رہے تھے۔
گفتگو کے دوران جب ان سے خاندانی پس منظر کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے یہ حیران کن تعلق ظاہر کیا، جو دونوں ملکوں کے فنکارانہ رشتوں میں ایک خوبصورت پہلو کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








