آیوشمان کھرانا پریم بننے والے ہیں! نئے روپ کے ساتھ خاندانی اور رومانوی کہانی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

بالی وڈ کے معروف ہدایتکار سورج بارجاتیا نے اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ کا آغاز آج 1 نومبر 2025 سے شروع کردیا۔ یہ فلم ایک رومانوی اور خاندانی ڈرامہ ہوگی جس میں آیوشمان کھرانا اور شاروری مرکزی کرداروں میں ہوں گے۔

بالی وڈ اسٹار آیوشمان کھرانا فلم میں ہدایتکار کے مشہور کردار پریم کا روپ دھاریں گے۔ ان کے ساتھ انوپم کھیر، سیما پاھوا، اور سپریا پٹھک بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by BollywoodNow (@bollywoodnow)

فلم کا پلاٹ ایک جدید جوڑے کے گرد گھومتا ہے جو مشترکہ خاندان اور نیوکلیئر فیملی کے فرق کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ فلم میں بارجاتیا کی روایت اور جدید موضوعات کو ساتھ ملا کر پیش کیا جائے گا۔

شوٹنگ نومبر 2025 سے مئی 2026 تک جاری رہے گی اور فلم کی ریلیز 2026 کے دوسرے نصف میں متوقع ہے۔ انوپم کھیر نے سیٹ سے اپ ڈیٹس شیئر کی ہیں اور اس پروجیکٹ کے ساتھ اپنی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔

یہ فلم نئی نسل کے ساتھ جذبات اور ثقافتی اقدار کو جوڑنے کی کوشش کرے گی جس کا اندازہ بارجاتیا کی سابقہ کامیاب خاندانی فلموں سے لگایا جا سکتا ہے۔

Related Posts