یوٹیوب نے صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

تازہ ترین

تازہ ترین

YouTube Users Panic as Key Features Suddenly Disappear – What’s Going On?
FILE PHOTO

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے صارفین کے لیے ویڈیوز دیکھنے کے تجربے کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔

اس نئے فیچر کے تحت لائیک بٹن کو اینیمیٹڈ شکل دی گئی ہے، جو دبانے پر مختصر مگر دلکش اینیمیشن دکھاتا ہے۔

یوٹیوب کے مطابق یہ فیچر فی الحال محدود ویڈیوز پر فعال کیا گیا ہے اور ابتدائی مرحلے میں اس کے لیے 20 مختلف اینیمیشنز تیار کی گئی ہیں جو ویڈیو کے موضوع کے لحاظ سے مختلف ہیں۔

مثال کے طور پر اگر صارف آٹوموٹیو یا ریسنگ سے متعلق ویڈیوز دیکھ رہا ہے تو لائیک بٹن دبانے پر دھواں چھوڑتا ہوا گھومتا ہوا ٹائر نظر آئے گا۔ اسی طرح تعلیمی ویڈیوز میں چمکتا ہوا بلب اور پالتو جانوروں سے متعلق ویڈیوز میں بلی یا کتے کی اینیمیشن ظاہر ہوگی۔

یہ فیچر اکتوبر 2025 کے وسط میں یوٹیوب کے نئے یوزر انٹرفیس اپ ڈیٹ کے حصے کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا جس کے بعد اب اسے مرحلہ وار صارفین کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔

یوٹیوب کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ یہ فیچر تاحال بچوں کے مواد کے لیے دستیاب نہیں ہے تاہم جلد مزید صارفین تک اس کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔

Related Posts