افغانستان کے شہر مزارِ شریف کے قریب زلزلہ، 7افراد جاں بحق، ڈیڑھ سو زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

Afghanistan: Earthquake near Mazar-i-Sharif kills 7, injures 150
ONLINE

افغانستان کے شمالی شہر مزارِ شریف کے قریب پیر کی صبح شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق اور تقریباً 150 زخمی ہو گئے۔

مقامی حکام کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی، اس کا مرکز مزارِ شریف کے قریب 28 کلومیٹر زیرِ زمین تھا۔

امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق مزارِ شریف کی آبادی تقریباً پانچ لاکھ تئیس ہزار کے قریب ہے، اور زلزلے کا مرکز اسی علاقے کے مضافات میں واقع تھا۔

سمنگان صوبے کے محکمہ صحت کے ترجمان سمیم جاوِندہ نے میڈیا کو بتایا کہ اب تک سات اموات اور 150 زخمیوں کی تصدیق ہو چکی ہے جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اعداد و شمار پیر کی صبح تک موصول ہونے والی اسپتال رپورٹس پر مبنی ہیں۔

یو ایس جی ایس کے خودکار انتباہی نظام پیجر نے زلزلے کے بعد نارنجی الرٹ جاری کیا جو عام طور پر سنگین جانی نقصان اور وسیع پیمانے پر تباہی کے امکان کو ظاہر کرتا ہے۔

ماضی میں اس نوعیت کے الرٹس والے زلزلے علاقائی یا قومی سطح پر ہنگامی ردعمل کے متقاضی رہے ہیں۔

بلخ صوبے کے ترجمان حاجی زید کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں سے مزارِ شریف میں واقع مقدس مزار کا ایک حصہ بھی منہدم ہو گیا۔

Related Posts