بنگلورو پولیس نے بھارتی ٹی وی اداکارہ کو سوشل میڈیا پر فحش پیغامات بھیجنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزم تیلگو اداکارہ کو کئی مہینوں سے فحش پیغامات اور ویڈیوز بھیج رہا تھا جبکہ اداکارہ نے اسے کئی بار بلاک بھی کیا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت نوین کے کے نام سے ہوئی ہے جو وائٹ فیلڈ کے علاقے میں ایک کمپنی میں ڈلیوری مینیجر کے طور پر کام کرتا تھا۔پولیس کے مطابق نوین نامی شخص نے سب سے پہلے اداکارہ کو فیس بک پر فرینڈ ریکوئسٹ بھیجی تھی جو اداکارہ نے قبول نہیں کی مگر وہ اس کے باوجود وہ میسنجر کے ذریعے بار بار نازیبا پیغامات بھیجتا رہا۔
اداکارہ کی جانب سے ملزم کو فیس بک پر بلاک کر دیا تو اس نے کئی جعلی اکاؤنٹس بنا کر دوبارہ فحش ویڈیوز اور پیغامات بھیجنے شروع کر دئیے۔ اداکارہ نے متعدد بار اسے خبردار کیا مگر اس نے ہراسان کرنا بند نہیں کیا۔
یکم نومبر کو جب ملزم نے ایک اور پیغام بھیجا تو ٹی وی اداکارہ نے اسے ایک ریسٹورنٹ میں ملنے کے لیے بلایا لیا جہاں اس نے مزید بد تمیزی کی جس پر اداکارہ نے فوری طور پر پولیس کو کال کی جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق نوین کے خلاف بھارتیہ نیایا سنہیتا کی دفعات 75 (1)(iii) (جنسی ہراسانی)، 78 (1)(ii) (پیچھا کرنا)، اور 79 (عورت کی عزت مجروح کرنے والے الفاظ یا حرکات) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم اس وقت پولیس کی حراست میں ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








