پانچ نومبر کو عام تعطیل کا اعلان! وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

Holiday Announced for Urs of Hazrat Khawaja Ghulam Fareed R.A.
FILE PHOTO

ننکانہ صاحب کی ضلعی انتظامیہ نے بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں 5 نومبر 2025 بروز جمعہ کو ضلع بھر عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر راؤ نے 5 نومبر کو ضلع بھرمیں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کےمطابق بابا گورونانک کے جنم دن کی مناسبت سے چھٹی کااعلان کیا گیا۔

بابا گرونانک کےجنم دن کی تقریبات 5 سے 15 نومبرتک جاری رہیں گی جس میں شرکت کیلئے غیر ملکی سکھ یاتریوں کو بھی ویزے جاری کر دیئے گئے ہیں۔

بابا گرونانک کون ہیں ؟

بابا گرونانک دیو جی جو سکھ مذہب کے بانی اور پہلے گرو ہیں 15 اپریل 1469 کو پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب (موجودہ پاکستان) میں ایک ہندو خاندان میں پیدا ہوئے۔ ان کی تعلیمات مساوات، محنت اور ایک خدا پر یقین پر مبنی ہیں جو آج بھی لاکھوں سکھوں کی رہنمائی کرتی ہیں۔

Gurdwara Darbar Sahib Kartarpur - Wikipedia

گرونانک جی نے 30 سال کی عمر میں روحانی بیداری حاصل کی اور 24 سال تک ایشیا بھر میں سفر کر کے مختلف مذاہب کے لوگوں کو پیار اور اتحاد کا پیغام دیا۔انہوں نے گرو گرنتھ صاحب کی بنیاد رکھی جو سکھوں کا مقدس صحيفہ ہے۔

بابا گرونانک 22 ستمبر 1539 کو کارتارپور میں وفات پا گئے۔ ہر سال ان کی جنم جینتی پر دنیا بھر میں گرونانک جینتی منائی جاتی ہے جو رواں سال 15 نومبر کو ہے۔ ان کی تعلیمات آج بھی امن اور انسانیت کی علامت ہیں۔

Related Posts