پنجاب کے شہر فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی رونقیں بحال ہوگئیں جہاں آج اقبال اسٹیڈيم میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پہلے ون ڈے میں مدمقابل ہونگی جبکہ قومی ٹیم کی قیادت شاہین آفریدی کریں گے۔
فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈيم میں آخری انٹرنیشنل میچ 2008 میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلا گيا تھا۔
قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹیم کی قیادت کرنے کو اعزاز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی نے کہاکہ بابر اعظم کا فارم میں آنا پاکستان کے لیے بہت ضروری تھا۔
پاکستان اور جنوبی افریقا سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی جبکہ میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی۔
1️⃣ day to go before the start of the ODI series 📸
Final preps completed ahead of the action in Faisalabad🏏#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/lTu1Gf6dbs
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 3, 2025
خیال رہے کہ اس سے قبل سلمان علی آغا کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے مقابلے میں 1 کے مقابلے میں 2 میچز جیت کر 3 میچز کی سیریز اپنے نام کرچکی ہے۔
ہفتے کو ٹی 20 سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کی۔ جنوبی افریقہ نے 20اوورز میں 139رنز بنائے۔ پاکستان نے 140 رنز کا ہدف 19اوورز میں ہی 6وکٹس کے نقصان پر پورا کرلیا تھا۔
دوسری جانب جنوبی افریقا کے جارح مزاج نوجوان بلے باز ڈیوالڈ بریوس کندھے کے پٹھوں میں کھنچاؤ کے باعث پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








