دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کا ٹرائی فولڈ اسمارٹ فون اب باضابطہ ریلیز کے مزید قریب پہنچ گیا ہے۔
یہ نیا ڈیوائس حال ہی میں بلوٹوتھ سرٹیفکیشن ڈیٹا بیس میں ظاہر ہوا ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ اس کی عالمی سطح پر لانچ جلد متوقع ہے۔
سرٹیفکیشن کے مطابق اس فون کے کئی ماڈل نمبر درج کیے گئے ہیں جن میں ایس ایم ڈی 6390، ایس ایم ڈی 639این، ایس ایم ڈی 639یو، ایس ایم ڈی 639یو1 اور ایس ایم ڈی 639بی شامل ہیں۔

ان نمبرز سے ظاہر ہوتا ہے کہ سام سنگ اس فون کو مختلف خطوں میں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے جن میں شمالی امریکا، چین اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔
ماہرین کے مطابق سام سنگ کے ماڈل نمبرز میں بی کا لاحقہ عام طور پر عالمی ورژن کی نشاندہی کرتا ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ فون صرف چند مخصوص ممالک تک محدود نہیں ہوگا بلکہ دنیا بھر میں دستیاب ہو سکتا ہے۔
یہ بھی واضح رہے کہ سام سنگ نے اکتوبر میں اس ٹرائی فولڈ فون کا کانسیپٹ ماڈل نمائش کے دوران پیش کیا تھاتاہم کمپنی نے اس کی باضابطہ لانچ کی تاریخ ابھی تک نہیں بتائی۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق یہ فون ممکنہ طور پر 2026 کے اوائل میں امریکا میں متعارف کرایا جا سکتا ہے۔
اب جبکہ سال ختم ہونے میں چند ہفتے باقی ہیں اور سرٹیفکیشن بھی حاصل ہو چکی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ سام سنگ کی جانب سے اس منفرد اسمارٹ فون کی رونمائی کسی بھی وقت ممکن ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








