پانچ نومبر کی شام؛ آسمان پر چاند کا حیرت انگیز قرب! جانیں کب اور کیسے دیکھیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

ماہرین فلکیات کے مطابق 2025 کا سب سے روشن اور زمین کے قریب سپرمون جسے بیور مون کہا جاتا ہے رواں ہفتے 4 اور 5 نومبر کو آسمان پر دکھائی دے گا۔

یہ سپرمون زمین کے قریب ترین مقام پر ہوگا، تقریباً 221,817 میل کی دوری پر جو اکتوبر کے سپرمون سے تقریباً 2,800 میل زیادہ قریب ہے۔ اس وجہ سے یہ سپرمون دیگر مہینوں کے سپرمون کے مقابلے میں زیادہ روشن اور بڑا محسوس ہوگا۔

بیور مون کا نام شمالی امریکہ کی قدیم روایات سے لیا گیا ہے۔ اگرچہ حقیقت میں یہ چاند زیادہ بڑا نہیں ہے، مگر زمین کے قریب ہونے کی وجہ سے یہ 14 فیصد زیادہ بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔

اس سپرمون کا مکمل چاند کا مرحلہ 5 نومبر 2025 کو شام 6:19 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق) پورا ہوگا۔ حالانکہ چاند 5 نومبر کی شام اپنے عروج پر ہوگا، لیکن یہ 4 اور 5 نومبر کی راتوں میں بڑے اور روشن نظر آئے گا۔

سپرمون کو دیکھنے کے لیے بہترین وقت وہ ہے جب یہ افق کے قریب ہو، یعنی چاند نکلنے کے فوراً بعد شام کے وقت جس سے یہ سب سے بڑا اور اکثر سنہری رنگ میں نظر آتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس دوران ٹوروئیڈ میٹیور شاورز بھی دکھائی دیں گے جو آسمان میں روشن اور بڑی آگ کی مانند روشنی کے شعلے کے طور پر نظر آئیں گے۔

Related Posts