تحریک انصاف میں ہلچل مچ گئی! پارٹی کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان تحریک انصاف کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) گرفتار کرلیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے اسلام آباد میں واقع ان کے دفتر سے گرفتار کیا ہے۔ احمد جواد کی گرفتاری پیکا ایکٹ کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے حامیوں نے کہا کہ احمد جواد عمران خان اور تحریک انصاف کے حق اور موجودہ حکومت کے کے خلاف اٹھنے والی توانا آواز ہیں ان کی رہائی کے لیے بھر پور کوشش کی جائے۔

Related Posts