صارفین کیلئے خوشخبری! سونی نے ایکسپیریا اینڈرائیڈ 16 اپ ڈیٹ جاری کر دی

تازہ ترین

تازہ ترین

Sony Releases Android 16 Update for Xperia 10 VII
ONLINE

ٹیکنالوجی کمپنی سونی نے اپنے اسمارٹ فون ایکسپیریا 10 VIIکیلئے اینڈرائیڈ 16 اپ ڈیٹ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

اس سے قبل سونی نے ایکسپیریا 1 VII، ایکسپیریا 1 VI اور ایکسپیریا 10 VI ماڈلز کے لیے یہ اپ ڈیٹ جاری کی تھی اور اب ستمبر میں متعارف کرائے گئے ایکسپیریا 10 VII صارفین بھی اس اپ ڈیٹ سے مستفید ہو سکیں گے۔

یہ اپ ڈیٹ اوور دی ایئر کے ذریعے دستیاب ہے جس کا بلڈ نمبر 72پوائنٹ1پوائنٹ اے پوائنٹ2پوائنٹ65 ہے اور اس کا سائز تقریباً 1 جی بی ہے۔ صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ اپ ڈیٹ ڈاؤن لوڈ کرتے وقت مستحکم انٹرنیٹ کنکشن استعمال کریں تاکہ عمل بلا تعطل مکمل ہو۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق یہ اپ ڈیٹ فی الحال یورپ اور جاپان میں دستیاب ہے جبکہ دیگر ممالک میں اس کی دستیابی جلد متوقع ہے۔

اینڈرائیڈ 16 اپ ڈیٹ میں متعدد نئے فیچرز اور سسٹم بہتریاں شامل ہیں۔ ان میں سب سے اہم موڈز فیچر ہے جو صارف کے مصروف ہونے پر نوٹیفکیشنز کو بلاک کر کے غیر ضروری خلل سے بچاتا ہے۔

اس کے علاوہ، ڈسپلے سیٹنگز میں ایک نیا ریکمنڈیڈ آپشن شامل کیا گیا ہے، جو اسکرین کوالٹی ایڈجسٹ کرنے میں مدد دیتا ہے۔

نئے ورژن میں صارفین وائٹ بیلنس کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں، سائیڈ سینس کو آن یا آف کرنا مزید آسان بنا دیا گیا ہے اور اب لاک اسکرین سیٹنگز تک براہِ راست ہوم اسکرین سے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

اپ ڈیٹ میں بیٹری اسٹیٹس چیک کرنے کا نیا فیچر بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ کوئک سیٹنگز پینل میں کاسٹ شارٹ کٹ متعارف کرایا گیا ہے تاکہ صارفین آسانی سے اپنی اسکرین کو کسی دوسرے ڈیوائس پر شیئر کر سکیں۔

ایکسپیریا 10 VII کے صارفین اگر اپ ڈیٹ خود چیک کرنا چاہیں تو اپ ڈیٹ کی دستیابی دیکھ سکتے ہیں۔

Related Posts