پاکستان میں موسم بدل رہا ہے اور عوام کو بدلتے موسم کے ساتھ مختلف مسائل کے ساتھ ساتھ جلد خشک ہونے کی پریشانی بھی لاحق ہوچکی ہے۔
پاکستان کے معروف حکیم شاہ نذیر خشک موسم میں آپ کے لیے لائے ہیں ایک نہایت آسان اور مؤثر نسخہ جس سے آپ کی خشک، کھردری اور خارش والی جلد دوبارہ نرم و ملائم ہو جائے گی۔
سردی کے اس موسم میں اکثر جلد میں کھنچاؤ، خارش اور سفیدی ظاہر ہو جاتی ہے، خاص طور پر چہرے، ہاتھوں اور بازوؤں پر۔ تو لیجیے، اس کا گھریلو علاج حاضر ہے۔
اجزاء:
سادہ کریم (دو چمچ)
اگر یہ نہ ملے تو کوئی بھی عام موئسچرائزنگ کریم استعمال کی جا سکتی ہے۔
گلیسرین (ایک چمچ)
صندل کی لکڑی کا تیل (ایک چمچ)
طریقہ استعمال:
ان تینوں چیزوں کو اچھی طرح مکس کر لیں تاکہ ایک نرم کریم تیار ہو جائے۔
اب یہ کریم صبح اور شام اپنے چہرے، ہاتھوں اور پورے جسم پر لگائیں۔
اگر چاہیں تو ایک گھنٹے بعد چہرہ دھو سکتے ہیں، یا رات بھر لگا رہنے دیں، یہ خود ہی جلد میں جذب ہو جائے گی۔
فائدہ:
یہ کریم جلد کی خشکی کو دور کر کے اسے قدرتی نرمی، چمک اور نمی فراہم کرتی ہے۔ مسلسل استعمال سے خارش، جلن اور کھردرا پن ختم ہو جاتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








