کہا تھا مہنگا ہونے سے پہلے خرید لو! پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold prices in Pakistan today – November 28, 2025
FILE PHOTO

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں دو روزہ کمی کے بعد آج ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونا فی تولہ 3700 روپے مہنگا ہو گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں 3122 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 727 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 2935 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 32 ہزار 493 روپے تک جا پہنچی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس سونا 4007 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور جیو پولیٹیکل تناؤ کے باعث سرمایہ کار ایک بار پھر سونا خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں، جس سے مقامی مارکیٹ پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ ملک بھر میں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 90 روپے کے اضافے سے 5112 روپے ہو گئی، جب کہ 10 گرام چاندی 4382 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان موجود ہے، لہٰذا خریداروں کو احتیاط کے ساتھ سرمایہ کاری کے فیصلے کرنے چاہییں۔

Related Posts