دجال کی آمد پر اسے بھی مبارکباد دیں گے ؟ مفتی طارق مسعود کی ٹوئٹ پر صارفین کا غصہ ابل پڑا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں مفتی طارق مسعود نے نومنتخب میئر نیو یارک کے ٹوئٹر ہینڈل کو مینشن کرتے ہوئے کہا کہ ظہران ممدانی کو نیو یارک کے میئر شپ میں تاریخی فتح مبارک ہو۔

انہوں نے لکھا کہ یہ کامیابی ثابت کرتی ہے کہ جب مسلمان ایمان، انصاف اور خدمت کے راستے پر چلیں تو دنیا کے بڑے شہروں میں بھی ان کی قیادت چمکتی ہے۔

مفتی طارق مسعود کی ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مفتی صاحب نیا میئر ہم جنس پرستوں کا حامی بھی ہے اور ایک مکمل لبرل شخص بھی ہے۔

ایک صارف نے انتہائی سخت انداز میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دجال کے سامنے آنے پر بھی مفتی صاحب اسے مبارکباد دیں رہے ہو گے۔

حماد عزیز نامی ایک صارف نے مفتی طارق مسعود کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مفتی صاحب ہر معاملے میں اپنی رائے نہ دیا کریں جب آپکو علم نہ ہو کسی بات کا۔ یوٹیوبر اور عالم میں کوئی تو فرق رہنے دیں۔

ایک اور صارف نے کہا کہ کیا یہی سیکولر ہر قسم آزادی کے قائل لوگ آپ پاکستان میں قبول ہے ؟ کیا پاکستان سے اسلامی لفظ ہٹانے تمہیں قبول ہے ؟ جواب ضرور نفی میں ہے مگر پھر ںیورریاک میں ان چیزوں کی مبارکباد کیوں دیتے ہو ؟ آپ کو یوٹیوب تک محدود رہنا چاہیے۔

واضح رہے کہ نیو یارک کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی شیعہ مسلمان ہیں اور ان کا تعلق اثنا عشری فرقے سے ہے۔ شیعہ مکتبِ فکر خصوصاً اثنا عشری عقیدہ، عدل، مساوات اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے پر گہرا زور دیتا ہے۔ یہی وہ اقدار ہیں جو ممدانی کی سیاسی اور سماجی سرگرمیوں میں نمایاں طور پر جھلکتی ہیں۔

ظہران ممدانی کے والد محمود ممدانی معروف علمی و فکری شخصیت ہیں جن کا کام شناخت اور سیاست کے موضوعات پر مبنی ہے۔ ان کا خاندانی پس منظر ہندوستانی نژاد مشرقی افریقہ کے تارکین وطن سے جڑا ہے جس نے ان کے فکری سفر اور نظریاتی پہچان کو گہرے انداز میں متاثر کیا۔

ان کی والدہ ہندو مذہب سے تعلق رکھتی ہیں جس کے باعث ان کی پرورش ایک ہم آہنگ مذہبی ماحول میں ہوئی۔ ظہران ممدانی اپنے مذہبی عقائد کو اپنی ثقافتی اور ذاتی شناخت کا اہم حصہ قرار دیتے ہیں۔

ظہران ممدانی کمپالا، یوگنڈا میں پیدا ہوئے اور سات سال کی عمر میں نیویارک منتقل ہوگئے۔ انہوں نے اپنی مذہبی شناخت پر کھل کر بات کی ہے اور کہا ہے میں ایک شیعہ مسلمان ہوں، لیکن میری پرورش ایک بین المذاہب خاندان میں ہوئی ہے۔

Related Posts